Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • طالبان کی امریکہ اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش

طالبان کے ایک کمانڈر نے افغان حکومت اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کی ہے-

آئی آر آئی بی کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندھار ، ارزگان اور ہلمند میں طالبان گروہ کے ایک مشہور کمانڈر ملا عبدالقیوم ذاکر نے طالبان کے سرغنہ ملااختر منصور کو تجویز دی ہے کہ وہ افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ مذاکرات سمیت ایک نئی اسٹریٹیجی پیش کریں-

طالبان کمانڈر ملاعبدالقیوم ذاکر نے طالبان کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس تجویز سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے-

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ طالبان گروہ بیرونی حکومتوں سے مذاکرات نہیں کرے گا اور افغانستان میں صرف شرعی قوانین کے نفاذ کا خواہاں ہے-

ذبیح اللہ مجاہد نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ملا عبدالقیوم ذاکر کہ جنھوں نے ملا عمر کی موت کے بعد ملا اختر منصور کی مخالفت کا اعلان کیا تھا، ان کی بیعت کر لی ہے-

ٹیگس