موصل کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج کی نئی کارروائیاں
Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
عراقی فوج نے موصل کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی تازہ کارروائیاں شروع کردی ہیں
ہمارےنمائندے نے عراق سےخبر دی ہے کہ صوبہ نینوا میں عراقی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے متعدد کامیاب کارروائیاں انجام دے کر موصل کے شمال میں دو دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے -
اس درمیان عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ان کے کئی سرغنے بھی شامل ہیں -
یاد رہے کہ عراق کے شمالی صوبے نینوا کےصدر مقام موصل اور عراق کے کچھ دیگر علاقوں پر داعش نے جون دوہزار چودہ میں قبضہ کر لیا تھا - تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اپنی مشترکہ کارروائیوں میں داعش کے زیرقبضہ بہت سے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے -