افغانستان کی قومی اتحاد حکومت کی دہشت گردی کے خلاف سیاسی رہنماؤں کا اتحاد قائم کرنے کی اپیل
افغانستان کی قومی اتحاد کی حکومت کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی کےخلاف سیاسی رہنماؤں کا اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ہے
افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے منگل کو کابل میں ہوئے ہولناک دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبھی سیاسی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ قومی مفادات کو سرفہرست رکھیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوجائیں -
انہوں نے کہا کہ فوج کو یہ فرمان جاری کیا جا چکا ہے کہ وہ ملک کے دشمنوں کو جہاں بھی اور جس وقت بھی دیکھیں نابود کر دیں - ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورس دہشت گردوں کو منہ توڑجواب دے گی -
افغانستان کی قومی حکومت کے چیف ایکزیکٹیو نے کہا کہ کابل کے دہشت گردانہ بم دھماکے نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گرد اب کمزور ہو چکے ہیں اور ان کی شکست قریب ہے -
یاد رہے کہ کابل کے دہشت گردانہ بم دھماکے میں تین سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں-