کابل میں خودکش حملہ، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق، کابل کے عبدالحق اسکوائر پر ہونے والے خودکش دھماکے میں کم سے کم اٹھائیس افراد ہلاک اور تین سو تیس زخمی ہوئے ہیں۔ بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد پچاس بھی بتائی گئی ہے۔
اس سے قبل خبروں میں مرنے والوں کی تعداد چوبیس بتائی گئی تھی۔ اسپتال کے ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کابل کے جس علاقے میں یہ دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔
دہشت گردروہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کابل میں ہونے والےخودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے۔