عراقی فضائیہ کی بمباری، داعش کے 20 آئل ٹینکر تباہ
Apr ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے شمال مشرقی صوبے نینوا میں داعش کے بیس آئل ٹینکروں کو تہس نہس کر دیا۔
بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ نینوا کے جنوب میں واقع القیارہ آئل فیلڈ کے قریب داعش کے آئل ٹینکروں پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں بیس آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔ اس حملے میں آٹھ داعشی دہشت گرد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے شمالی شہر موصل کے نواحی علاقے مخمور میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران کم سے کم تین داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
درایں اثنا غیراعلانیہ طور پرعراق کا دورہ کرنے والے امریکی فوج کے سربراہ جوزف ڈینفور، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد، عرقی کردستان کے صدر مقام اربیل پہنچے ہیں۔