یمن مذاکرات کے دوسرے دور کا اختتام
Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
یمن کے بار ےمیں کویت میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ختم ہو گیا۔
یمن کے بحران کے حل کے لئے کویت میں یمنی گروہوں کے درمیان جاری مذاکرات کا دوسرا دور، ہفتے کی صبح شروع ہوا جو دو پہر بعد مکمل ہو گیا-
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے مذاکرات پر حکمفرما ماحول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کے حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں- ان کا کہنا تھا کہ سبھی فریق جنگ بندی کے نفاذ پر متفق ہیں اور سب کا اس بات پر یقین ہے کہ یمن کے بحران کے حل کے لئے پرامن کوشش کی جانی چاہئے-
اس سے پہلے اسماعیل ولد الشیخ نے کہا تھا کہ یمن میں قیام امن کا راستہ شاید مشکل ہو لیکن امن کا حصول ممکن ہے، اس لئے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ مذاکرات ہر حال میں ناکام ہی ہوں گے۔