Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • شام سے متعلق جنیوا مذاکرات

روس نے کہا ہے کہ شام سے متعلق جنیوا مذاکرات دس مئی سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانف نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفین ڈی میستورا کے حوالے سے اس خبر کا اعلان کیا- اسٹیفن ڈی میستورا کے ساتھ شامی حکومت کے نمائندہ وفد کے آخری مذاکرات منگل کو ہوئے جنھیں شامی حکومت کے وفد کے سربراہ بشار جعفری نے مفید اور تعمیری قرار دیا-

بشار جعفری کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو اس حقیقیت سے باخبر کیا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کے حامی ممالک سیاسی راہ حل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں-

شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اقوام متحدہ کی وساطت سے اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوئے لیکن پانچ دن کے بعد سعودی حمایت یافتہ مخالفین کے وفد نے مذاکرات کی میز کو ترک کر دیا-

شامی حکومت کے مخالفین نے مذاکرات کی میز ایک ایسے وقت ترک کی جب دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی فوج کو یکے بعد دیگرے کامیابیاں نصیب ہو رہی ہیں-

ٹیگس