Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • شام کے ساتھ کسی مفاہمت پر اتفاق نہیں ہو سکا: صیہونی وزیراعظم

اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے حوالے سے امریکہ کی نگرانی میں بات چیت اور ملاقاتیں جاری ہیں مگر اب تک کوئی معاہدہ یا اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ امریکہ کی وساطت سے ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کوئي خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

 یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے پیر کے روز  کہا تھا کہ ہمارے فوجی شام میں بدستور باقی رہیں گے اور ان کے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت جبل الشیخ اور دمشق سے زیادہ دور نہیں اور شام سے پسپائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان اقدامات سے دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کوششوں کو خطرے میں ڈالنے اور شام کو اسرائيل کے مستقل دشمن میں تبدیل کرسکتے ہ ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام کے بنیادی ڈھانچے اور فوجی مراکز پر اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کیا اور حالیہ مہینوں میں متعدد مواقع پر اس ملک کے فوجی مراکز پر بمباری کی۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے  شام کے صوبوں درعا اور قنیطرہ کے وسیع علاقوں پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

ٹیگس