مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ
انتہاپسندصیہونیوں نے صیہونی فوجیوں کے ساتھ مل کرایک بارپھر مسجد الاقصی پرحملہ کیا ہے-
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں کے ایک گروہ نے جس کوصیہونی فوجیوں کی پشتپناہی حاصل تھی، پیر کو بھی مسجد الاقصی کی اہانت کی اور اس پر حملہ کیا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ پچھلے چند روز سے یہودیوں کے ایک تہوار کے ایام میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کےلئے بیت المقدس میں سخت پابندیاں اور قوانین نافذ کررکھے تھے اوراس عرصے میں تقریبا ایک ہزار صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا-
بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف کے علاقے میں گذشتہ اکتوبرکےمہینے سے فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے- صیہونیوں نے اس دوران بارہا مسجد الاقصی کی بے احترامی کی اوراس پر حملہ کیا-
-صیہونیوں کے ذریعے مسلمانوں کے قبلہ اول کی مسلسل ہتک حرمت کے بعد فلسطینیوں نے اکتوبر کے مہینے سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے- صیہونی حکومت کی ایماء پر صیہونی انتہا پسند مسجد الاقصی یعنی مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں -