May ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے سعودی عرب اور اسرائیل کے بڑھتے تعلقات کی مذمت
    عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے سعودی عرب اور اسرائیل کے بڑھتے تعلقات کی مذمت

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے اس جاری عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کے امور میں صیہونی وزیر اعظم کے سابق مشیر یعقوب عمیدور سے سعودی عرب کے ادارۂ انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل کی ملاقات کو دشمن صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے منصوبے کا حصہ قرار دیا اور اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کا یہ عمل، سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی براہ راست نگرانی میں انجام پا رہا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے سعودی عرب اور اسرائیل کے عہدیداروں کے درمیان اس قسم کی ملاقاتوں کا ایک اور مقصد، علاقے میں وقوع پذیر ہونے والی جنگوں سے متعلق فریقین کے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینا قرار دیا۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے عرب اقوام، جماعتوں اور سرگرم گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دشمن صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے جیسی شرمناک پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

ٹیگس