یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین وحشیانہ حملے : بیس سے زائد عام شہری شہید اور زخمی
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین وحشیانہ حملے میں بیس سے زائد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں پر بمباری کرکے سات عام شہریوں کو شہید اور تیرہ دیگر کو زخمی کردیا ہے - اس درمیان سعودی عرب کے ایجنٹوں نے بھی صنعا کے نہم علاقے میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے - سعودی عرب کے اتحادیوں نے صوبہ مارب کے بھی بعض علاقوں پرتوپخانوں اورمیزائلوں سے حملہ کیا ہے -
یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے ہوائی اور زمینی حملے بدستورجاری ہیں - یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا کہناہے کہ جب تک سعودی عرب کے وحشیانہ حملے بندنہیں ہوجاتے اس وقت تک امن مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی -