محمود عباس کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات
May ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
فلسطین کی محدود خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اپنے دورہ مصر میں اس ملک کے وزیر خارجہ سامح شکری سے فلسطین کے حالات کے بارے میں گفتگو کی۔
اردن کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ محمود عباس اور سامح شکری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات اور فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرکے وہاں صیہونی کالونیاں تعمیر کئے جانے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے پیرس کی بین الاقوامی کانفرنس اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والے قرارداد کے مسودے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
پیرس کانفرنس صیہونی حکومت اور فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے درمیان امن کے عمل کے احیاء کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔