یمن پر سعودی عرب کی جارحیت
یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری رکھتے ہوئے سعودی لڑاکا طیاروں نے مختلف رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے عمران میں واقع حرف عمران کو شدید جارحیت کا نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے میں کم از کم دس یمنی عام شہری شہید اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے جنوبی صوبے تعز کے بعض علاقوں پر بھی حملے کئے۔ ادھر سعودی ایجنٹوں نے صوبہ شبوہ کے علاقے عسیلان کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ایجنٹوں نے صوبے صنعا میں نہم کے علاقے مبدعہ پر میزائل حملہ کیا جس میں کئی یمنی شہری زخمی ہو گئے۔
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی جارحیت کا یہ سلسلہ، ایسی حالت میں جاری ہے کہ یمن کی مختلف جماعتوں پر مشتمل قومی وفد اور اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کے وفد کے درمیان کویت میں امن مذاکرات ہو رہے ہیں۔