بغداد میں دھماکے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
May ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے-
عراق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے جنوبی علاقے محمودیہ کے بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے- بغداد کے ہی علاقے ابوغریب میں بھی عوامی رضاکارفورس کے گشتی دستےکے راستے میں کاربم دھماکے میں عوامی رضاکار فورس کا ایک جوان جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے -
پیر کو بھی بغداد کے شمالی علاقے سبع البور میں ایک ریسٹورنٹ میں ہوئے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے تھے -
اس درمیان پیراور منگل کی درمیانی رات بھی عراق کے مشرقی شہر بعقوبہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے تھے- پچھلے چند ہفتوں کے دوران بغداد میں داعش کے دہشت گردانہ حملے تیز ہو گئے ہیں -