May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن کا سعودی فوجی مرکز پر میزائلی حملہ

یمن نے ایک بار پھر ایک سعودی فوجی مرکز پر قاہر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں ایک فوجی مرکز پر قاہر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ، یمن نے سعودی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا ہے ۔

قاہر ایک بیلسٹک میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا روسی میزائل ہے جس کو یمن میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یمن نے اس سے پہلے بھی سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر قاہر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے جارحین کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ یمن کے امن مذاکرات میں پیشرفت کے لئے ایک مہینے سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر کے عملی طور پر امن مذاکرات کو ناکامی سے دوچار کر دیا ہے۔

ٹیگس