May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • انصار اللہ نے امریکہ سے مذاکرات کو مسترد کر دیا

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے مذاکرات کی امریکی درخواست مسترد کر دی ہے۔

صعدہ پریس کے مطابق کویت میں موجود انصاراللہ کے مذاکراتی وفد نے جنوبی یمن میں امریکہ کے خصوصی فوجی دستے کی تعیناتی کو مذاکرات سے انکار کی اصل وجہ قرا ر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انصاراللہ تحریک کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوج کی تعیناتی کو ملک پر قبضے کے مترادف سمجھتی ہے۔

دوسری جانب یمن کی پیپلز کانگریس کے نمائندے نے بھی اپنے ملک کےخلاف جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے سعودی سفیر کی جانب سے ملاقات کی درخواست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اپنا ایک نمائندہ سعودی عرب روانہ کیا ہے جس کا مقصد بظاہر یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات میں مدد اور یمن کے جنوبی صوبوں میں امریکی فوجیوں کی تعنیات کے بارے میں صنعا حکومت کو بعض یقین دہانیاں کرانا ہے۔

صعدہ پریس کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ یمنی وفد کو یہ باور کرایا جائے کہ اس کے فوجی صرف القاعدہ کے خلاف جنگ کی غرض سے یمن بھیجے گئے ہیں اور یہ فوجی صرف سیکورٹی کے خلا کو پر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صنعا میں اپنا سفارت خانہ پھر سے کھولنے کے لیے بھی تیار ہے۔

ٹیگس