May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکہ، 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے فراہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ پیر کی صبح، جوین شہر کے علاقے آب خورک میں اس وقت ہوا جب پولیس کا ایک گشتی دستہ وہاں سے گز ر رہا تھا۔

صوبائی پولیس چیف اقبال باہر نے اس دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے گشتی دستے کے راستے میں بم کا یہ دھماکہ طالبان نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم کا یہ دھماکہ طالبان عناصر کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ اس علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنےکے لیے کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افغان حکومت جوین شہر میں کئی سڑکیں اور شاہراہیں تعمیر کر رہی ہے۔

ٹیگس