May ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکا عالمی دہشت گردی کا سرچشمہ

نائیجیریا کے ایک رہنما نے امریکا کو عالمی دہشت گردی کا سرچشمہ قرار دیا ہے۔

نائیجیریا کے ایک مذہبی رہنما شیخ عبداللہ احمد زنگو نے تہران میں ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا خود عالمی دہشت گردی کا سرچشمہ ہے اور ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتا ہے۔

عبداللہ احمد زنگو نے جو نائیجیریا کے انقلابی مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کے شاگرد ہیں اس گفتگو میں امت اسلامیہ کے اتحاد پر تاکید کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں میں اتحاد اور یک جہتی ہوتی تو دشمن اسلام کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتے تھے ۔

انھوں نے نائیجیریا میں مسلمانوں کے مظلومانہ قتل عام اور آیت اللہ زکزکی کو جیل میں بند کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا ہمیشہ دشمنوں کے نشانے پر رہی ہے اور حق و باطل کے درمیان جنگ تاریخ کے ہر دور میں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں زاریا شہر میں آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی کے گھر پر حملہ کر دیا تھا جس میں سیکڑوں لوگ شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔ فوجیوں نے اس کے بعد زاریا میں امام بارگاہ پر حملہ کر کے وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی اور اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

آیت اللہ زکزکی کے گھر پر فوج کے حملے میں بھی متعدد افراد شہید ہو گئے تھے۔

آیت اللہ زکزکی کے شاگر شیخ احمد زنگو نے کہا کہ موجودہ دور میں صیہونی حکومت اور امریکا شیطان کے مظہر ہیں اور ان کے مقابلے میں ایران اسلامی اور مزاحتمی تنظیمیں ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں اور حق و عدل کی مظہر ہیں۔

ٹیگس