شام: حمص کے مضافات میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان
-
شامی فوج نے الشاعر کے علاقے میں بھی کارروائی کی اور اس کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
شامی فوج نے حمص کے مضافات میں کم از کم پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے پیر کو ایک دہشت گرد گروہ کا صحیح پتہ لگانے کے بعد، کہ جس میں پچھتّر عناصر شامل تھے، اس گروہ کے خلاف کارروائی کی جس میں کم از کم پچاس دہشت گرد عناصر ہلاک ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے حمص کے مشرقی مضافات میں کوہ المزار میں داعش دہشت گروہ کا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا۔
شامی فوج نے الشاعر کے علاقے میں بھی کارروائی کی اور اس کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ ادھر شامی فوج، حماہ کے جنوبی مضافاتی علاقے الزارہ کے شمالی علاقے میں داخل ہو گئی، اس علاقے میں جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ نے جمعے کے روز قبضہ کر لیا تھا۔ دیرالزور میں بھی شامی فوج نے پانوراما کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ اس کارروائی میں دو سو دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے سے شروع ہوا ہے۔