افغانستان کے صوبہ سرپل میں سیلاب، چوبیس افراد ہلاک
May ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
افغانستان کے شمالی صوبے سرپل میں سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سرپل کے گورنر ظاہر وحدت نے بتایا کہ صوبے کے کوہستانات شہر میں سیلاب کے نتیجے میں پینتیس افراد لاپتہ بھی ہو گئے ہیں نیز دو سو سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
ظاہر وحدت نے اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کہا کہ جائے وقوعہ طالبان کے کنٹرول میں ہے لہذا حکومت نے طالبان سے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ جانے کی اجازت دینے کو کہا ہے۔