دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں
May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
شامی فوج نےدہشت گردوں کےخلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے فوج نے مغربی شہر حماہ کے مضافات میں ایک کارروائی کے دوران کم سے کم دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
سانا نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے خربہ الناقوس میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم سے کم دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج حماہ کے دیگر مضافاتی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے-
دوسری جانب جنوبی شہر درعا کے مضافاتی علاقے بویضان میں ایک بم دھماکے میں دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے متعدد عناصر ہلاک ہو گئے ہیں-