May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کا ایک اور کمانڈر ہلاک

صوبہ ہلمند میں ایک فضائی کارروائی کے دوران اہم طالبان کمانڈر "ملا منان" اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا-

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر آپریشن خنجر شروع کیا گیا تھا جس میں افغان اور امریکی فورسز مشترکہ طور پر کارروائی کررہی ہے۔ اسی آپریشن کے دوران دو روز قبل زابل کے علاقے مارجہ میں فضائی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

افغانستان کے سیکورٹی حکام کے مطابق مارجہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں کئی طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ان زخمیوں میں ملا منان بھی شامل تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا-

واضح رہے کہ پیر کے روز امریکی صدر باراک اوباما نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں طالبان کا سرغنہ ملا اختر منصورکو ہلاک کیا جاچکا ہے-

ٹیگس