بارودی سرنگ کا دھماکہ پانچ افغان شہری ہلاک
May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
افغانستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ قندھار میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم سے کم پانچ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں
افغانستان کے محکمہ پولیس نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ صوبہ قندھار کےشہر ولی کوٹ کے قریب ہوا جس میں پانچ عام شہری ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے-
خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایک پرائیوٹ گاڑی ولی کوٹ کے علاقے میں بارورد ی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا - افغان فوج نے پچھلے چند روز سے ولی کوٹ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھاہے -
اس سے پہلے افغان فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سترہ مئی کو ولی کوٹ کے علاقے میں بڑا آپریشن کر کے اکتالیس دہشت گردوں کو ہلاک اور بیالیس دیگر کو زخمی کیا ہے -