بحرینی عدالت کا فیصلہ سیاسی اور ظالمانہ ہے
Jun ۰۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
بحرین کی جمعیت الوفاق نے شیخ علی سلمان کے خلاف عدالتی فیصلے کو سیاسی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ہادی الموسوی نے کہا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کےسب سے بڑے مخالف ہیں
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان چونکہ آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اس لئے ان کی سزائے قید چار سال سے بڑھا کر نو سال کردی گئی
بحرین کے سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن ہادی الموسوی نے کہا کہ شیخ علی سلمان کے خلاف بغاوت اور ملک میں فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے جیسےحکومت کے سارے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں