عراقی عوام کا، ملک کی مسلح افواج کی حمایت میں مظاہرہ
Jun ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
عراقی عوام نے بغداد اسکوائر پر اکٹھا ہوکر داعش کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا اعلان کیا-
العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں موجود مختلف طبقے کے افراد نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے، عراق کی مسلح افواج اورعوامی رضاکار فورس کی حمایت کی-
اس مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی مسلح افواج کی حمایت جاری رکھیں گے کیوں کہ عوام بھی دہشت گردی سے مقابلے میں ملک کی فوج کا ایک ہی حصہ ہیں- ایسے میں کہ جب عراق کی مشترکہ فورسز داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کر رہی ہے ، بغداد اسکوائر پرعراقی عوام کا اجتماع اس بات کا پیغام ہے کہ عوام اپنے ملک کی فوج کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں -