Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • افغان صوبے لوگر کی عدالت پر طالبان کا حملہ، جج سمیت چار ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگر کی ایک عدالت پر طالبان کے حملے میں مذکورہ عدالت کے جج سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی کونسل کے رکن نسیم استانکزئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں تین حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ پولیس اور اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پندرہ سے بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متعدد ججوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تین روز قبل چار طالبان دہشت گردوں نے صوبہ غزنی کی عدالت پر حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو ہلاک اور گیارہ کو زخمی کر دیا تھا۔ افغان پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگس