کابل میں دھماکہ، ایک رکن پارلیمنٹ ہلاک
Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونےوالے بم دھماکے میں ایک رکن پارلیمنٹ شیرولی وردک ہلاک ہو گئے۔
کابل سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بم افغانستان کے رکن پارلیمنٹ شیرولی وردک کے راستے میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی وہ اس کےقریب پہنچے بم کا دھماکہ ہوا اور وہ ہلاک ہو گئے-
مقتول رکن پارلیمنٹ شیرولی وردک کے ساتھی اور رکن پارلیمنٹ حمید احمد زئی نے بتایا کہ یہ بم سڑک کے کنارے پی ایم ٹی میں نصب تھا-
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ بم شیرولی وردک کے گھر کے قریب ہی نصب کیا گیا تھا- ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں-
ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان گروہ کو اس طرح کے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جاتاہے۔