Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • طالبان کے سابقہ سرغنے ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔
    طالبان کے سابقہ سرغنے ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کئے جانے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ کابل شہر میں ایک بم دھماکے میں افغانستان کی پارلیمنٹ کا ایک رکن مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس بم دھماکے میں افغانستان کے رکن پارلیمنٹ شیر ولی وردک مارے گئے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں طالبان کے سابقہ سرغنے ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے اور اب تک سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس