افغانستان میں مسلح افراد کا حملہ، انٹیلی جینس افسر سمیت سات افراد ہلاک
افغانستان کے صوبے سرپل میں ہونے والے ایک مسلح حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔
صوبے کے ڈپٹی پولیس چیف عنایت اللہ حبیبی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے سنگچارک سٹی کے انیٹلی جنس ڈائریکٹر شرف الدین کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں انٹیلی جینس ڈائریکر سمیت سات افراد مارے گئے جن میں ایک انٹیلی جنس اہلکار، چار افغان فوجی اور ایک بچہ شامل ہیں۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
اتوار کے روز افغانستان کے صوبے لوگر کی عدالت پر دہشت گردوں کے حملے میں جج سمیت چار افراد مارے گئے تھے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا تھا۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ملا آخوند زادہ کے طالبان کا سرغنہ بننے کے بعد سے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔