Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • بغداد میں دھماکے، چار شہری جاں بحق، بارہ زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں سولہ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

عراقی پولیس کے مطابق بم کا ایک دھماکہ شمالی بغداد کے علاقے طارمیہ میں ہوا جس میں دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسرا دھماکہ جنوبی بغداد کے علاقے بیاع میں ہوا جس میں دو افراد مارے گیے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اتوار کے روز بھی بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے تھے۔

عراق سے ایک اور خبر یہ ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے فلوجہ میں اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے مغربی رمادی پر حملہ کیا ہے۔ صوبہ الانبار میں عراقی فوج کے فیلڈ کمانڈر قاسم محمدی نے داعش کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج کے جوانوں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں تیس داعشی دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد اسلحہ بردار گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

ٹیگس