Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے گیارہ فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ اروزگان میں طالبان نے حملہ کرکے کم سے کم گیارہ افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے

افغانستان کے صوبہ اروزگان کےحکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے افراد نے صوبہ اروزگان کے علاقے دہراود میں واقع فوجی اڈے پر حملہ کر کے گیارہ افغان فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور بارہ دیگر کو یرغمال بنالیا ہے -

طالبان کے افراد اس فوجی اڈے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی لوٹ کر لے گئے ہیں -

افغانستان کے دہراود فوجی اڈے پر طالبان کے حملے کی ایک مقامی عہدیدار امین اللہ خالقی نے تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے- طالبان نے ایک بیان جاری کر کے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کی ہے -

 

ٹیگس