طالبان کمانڈر کی ہلاکت
Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ہلاک کر دیا گیا ہے
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ فاریاب میں طالبان اور سرکاری فوجیوں کے درمیان لڑائی میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے کمانڈر ملا کمال کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قیصار شہر پر حملہ کیا -
افغانستان کی فوج اور پولیس نے اس حملے کو پوری طرح پسپا کر دیا اور طالبان کے متعدد افراد کو ہلاک کر دیا جن میں ان کا یہ کمانڈر بھی شامل ہے -
افغانستان کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کا کمانڈر ملا کمال صوبہ فاریاب میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور فوجی اڈوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے اس کارروائی میں افغان فوج، پولیس اور علاقے کے باشندوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -