Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان نے سینتالیس مسافر اغوا کر لئے

افغان طالبان نے قندوز تخار ہائی وے پر ملرقی کے علاقے سے ایک بس پر سوار سینتالیس مسافروں کو اغوا کر لیا ہے۔

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز کی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے بدھ کے دن کہاکہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے سات بجے طالبان نے قندوز تخار ہائی وے پر ملرقی کے علاقے میں ایک بس پر حملہ کیا اور اس بس میں سوار سینتالیس مسافروں کو اغوا کر لیا۔

.شمالی افغانستان میں واقع اسپین زر علاقے کے کمانڈر کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندوز صوبے کے سول اور سیکورٹی حکام ملرقی کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور اغوا کئے جانے والے مسافروں کی آزادی کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

طالبان نے اس رپورٹ کے بارے میں ابھی تک کس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 

ٹیگس