Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • زینبیہ بم دھماکوں کی مذمت

شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے زینبیہ کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے کابینہ کے اجلاس میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کےحرم کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بم دھماکے کرنے کا دہشت گردوں کا مقصد شامی فوج کی کامیابیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانا ہے-

شام کے وزیراعظم نے ان دھماکوں کا ذمہ دار دہشت گردی کے سرکاری حامیوں ترکی، سعودی عرب اور قطر کو قرار دیا اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے لئے مالی حمایت کے راستوں کو بندکرائے-

ہفتےکو دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں جہاں جناب زینب سلام اللہ علیھا کا حرم واقع ہے دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے- بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے- ان دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے-

ٹیگس