Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • افغان صوبے ہلمند پر طالبان کا حملہ

افغانستان کے فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند کے مختلف علاقوں پر طالبان کا حملہ تیز ہو گیا ہے اور صوبائی صدر مقام لشکرگاہ سقوط کر سکتا ہے

افغان فوج کے دوسو پندرہویں ڈویژن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے بیشتر شہروں پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے اور سیکورٹی فورس صرف صوبائی صدر مقام لشکرگاہ کا دفاع کر رہی ہے -

ان فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ طالبان دوبارہ لشکرگاہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں-

صوبہ ہلمندکے نئے پولیس سربراہ آقانورکینتور نے بھی کہا ہے کہ پولیس اس وقت لشکرگاہ کی حفاظت کر رہی ہے اور حکومت طالبان کےٹھکانوں پر حملے کی اجازت نہیں دے رہی ہے-

صوبہ ہلمند کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبے کے مختلف شہروں منجملہ موسی قلہ ، نوزاد اور گرشک کو ملانے والے راستوں میں واقع پولیس اسٹیشنوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی اپنے حملے تیز کر دئے ہیں-

 

 

ٹیگس