Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • شام میں دسیوں مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیے۔
    شام میں دسیوں مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیے۔

شام میں دسیوں مسلح افراد نے ہتھیار ڈال کر خود کو فوج کے حوالے کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں واقع وادی بردی نامی علاقے کے کم از کم ایک سو افراد نے اپنے اقدامات پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لئے اپنے آپ کو شام کی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔

شام کی بعث پارٹی کے رہنما رضوان مصطفی نے منگل کے دن کہا کہ قومی آشتی کے لئے کی جانے والی کوششوں نے مجرم افراد کو واپس لانے اور ان کو ملک کی تعمیر نو کے عمل میں شریک کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رضوان مصطفی نے مزید کہا کہ شام میں دسیوں افراد کا اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کرنا دوسرے مسلح افراد کے لئے اس پیغام کا حامل ہے کہ وہ بھی آشتی کے قافلے میں شامل ہوجائیں اور اپنے گھروالوں کے پاس لوٹ آئیں۔

 

ٹیگس