Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • مصر کی سیکورٹی فورسز نے صحرائے سینا میں  دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس پر نظر رکھنے کے بعد التومہ نامی علاقے میں ان پر فضائی حملہ کیا۔
    مصر کی سیکورٹی فورسز نے صحرائے سینا میں دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس پر نظر رکھنے کے بعد التومہ نامی علاقے میں ان پر فضائی حملہ کیا۔

مصر کی سیکورٹی فورسز نے شیخ زوید شہر میں تکفیری دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے پچیس دہشت گردوں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا ہے۔

مصر کے اخبار الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق مصر کی سیکورٹی فورسز نے صحرائے سینا میں اس مسلح گروہ کے عناصر پر نظر رکھنے کے بعد شیخ زوید کے جنوب میں واقع التومہ نامی علاقے میں ان پر فضائی حملہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ انصار بیت المقدس ایک ایسا انتہا پسند گروہ ہے جس نے دہشت گرد گروہ داعش کی بیعت کے بعد اپنا نام بدل کر ولایت سینا رکھ لیا ہے۔

دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس صحرائے سینا میں اب تک بہت سی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے چکا ہے۔ جس کے نتیجے میں مصر کی سیکورٹی فورسز کے دسیوں اہلکار اور عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس