افغان سیکورٹی فورس کی کارروائی، 20 طالبان ہلاک
Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
افغان سیکورٹی فورس کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران صوبہ قندھار میں بیس طالبان ہلاک ہو گئے
قندھار پولیس کے ترجمان ضیا درانی نے بتایا کہ یہ جھڑپ بدھ کی صبح جنوبی قندھار کے شہر شاہ ولی کوٹ میں اس وقت ہوئی جب فوج اور سیکورٹی فورس کے دستے زنگیتان نامی علاقے میں طالبان کے صفائے کی کارروائی میں مصروف تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں کم سے کم بیس طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ چھے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق اس علاقے میں طالبان کے خلاف آپریشن مکمل امن کی بحالی تک جاری رہے گا۔