شام میں حزب اللہ کی فوجی پوزیش کو مستحکم بنایا جائے گا: حزب اللہ کے فوجی ہیڈکوارٹر کا اعلان
Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
حزب اللہ کے فوجی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ شام میں حزب اللہ کی فوجی پوزیشن اور زیادہ مضبوط کی جائے گی
لبنان کے روزنامہ الاخبار نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کی فوجی کمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوجی یونٹوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر کے اور لبنان میں مختلف مراکز تشکیل دے کر لبنان سے باہر بھی خاص طور پر شام میں حزب اللہ کی پوزیشن کو اور زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہے -
حزب اللہ کی فوجی ہائی کمان کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح سے فوجی یونٹوں کی تقویت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ فوجی، سیکورٹی اوراداری سسٹم کے تحت سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ سماجی امور میں بھی فعال رہے -
مذکورہ اخبار نے جو حزب اللہ کے قریب سمجھا جاتا ہے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کے بعد اس تنظیم کی یونٹوں میں تبدیلیاں اس کی گورننگ کونسل میں انجام پائے گی -