روسی وزیر دفاع کی شام کے صدر کے ساتھ ملاقات
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو اور شام کے صدر بشار اسد نے باہمی ملاقات میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ اور شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ہفتے کے دن شام کے دارالحکومت دمشق میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی اور دوطرفہ فوجی تعاون کے بارے میں مذاکرات کئے۔
شام کے صدر اور روس کے وزیر دفاع نے اس ملاقات میں شام میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک ان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر تاکید کی۔