افغانستان: ڈرون حملے میں آٹھ طالبان ہلاک
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر ڈرون حملے میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات صوبہ قندوز کے علاقے دشت آرچی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں طالبان کے آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اس گروہ کا ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔
طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔