افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ
Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
-
اس بس میں نیپال کی نجی سیکورٹی کمپنیوں کے افراد سوار تھے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منی بس میں ہونے والے بم دھماکے میں چودہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہےکہ یہ بم دھماکہ پیر کے دن نیپالی گارڈز کی منی بس کے راستے میں ہوا۔
صدیق صدیقی کے مطابق اس بم دھماکے میں چودہ افراد مارے گئے جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ کابل کے پولیس چیف عبدالرحمان رحیمی کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں افغان سیکورٹی فورس کےاہلکار بھی شامل ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔