بحرینی علما کا آل خلیفہ حکومت کو انتباہ
بحرین کے علما نے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ہر طرح کے جنونی اقدام کی بابت حکام کو خبردار کیاہے-
مرآۃ البحرین ویب سائٹ نے خبردی ہےکہ بحرین کے علما نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے اپنے ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نشانہ بنانے کا مطلب بحرین کے اکثریتی شیعہ مسلمانوں پر حملہ ہے-
ادھر عراق کے مسلم علما کے وفاق نے بھی بحرینی حکومت کے ذریعے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردیئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ اقدامات سے بازآجائے -
عراق کے مسلم علما کے وفاق نے بحرینی حکومت سے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے اتحاد اور اسلامی بھائی چارے کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے فرقہ وارانہ اقدامات سے باز رہے -