افغانستان: ننگرہار میں افغان فوج کے ٹھکانوں پر طالبان کا حملہ
Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان گروہ نے مشرقی صوبے ننگرہار میں افغان فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
تہران کے ریڈیو پشتو کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبے ننگرہار میں خوگیانی کے علاقوں وزبرہ اور مملی میں افغان فوج کے ٹھکانوں پر طالبان کے حملے میں افغان فوج کے پندرہ اہلکار ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
طالبان گروہ کے اس ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کے بھی دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔