فلسطینی عوام کی حمایت
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے قومی ٹیلیویژن سے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ یمن کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں سے قلبی لگاؤ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی دلیری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عبدالماک الحوثی نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی تحریک مزاحمت کی ہمہ گیر حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت سبھی مسلمان ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت بہت بڑا خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنا تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ قبلہ اول مسجد الاقصی مسلمانوں کا ایک مقدس مرکز ہے جس کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔