Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی پائلٹ قتل

دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے شامی فضائیہ کے پائلٹ کو قید کرنے کے بعد قتل کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے جمعہ کی رات اعلان کیا کہ اس نے شامی پائلٹ نورس حسن کو پکڑنے کے بعد قتل کر دیا ہے۔

درایں اثنا شامی فوج نے اپنے ایک بیان میں پائلٹ نورس نوری کے قتل کو جیش الاسلام کے دہشت گردوں کی دہشت گردانہ ماہیت اور ان کے اعتدال پسند ہونے کے دعوے کے جھوٹا ہونے کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کے برخلاف ہے اور اس کا جواب دیا جائے گا۔

شامی فوج نے اپنے بیان میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شامی پائلٹ کی جان بچانے کے لیے آشتی کمیٹیوں کے ذریعے فوج کی کوشش ناکام رہی، مزید کہا کہ شامی فوج پورے ملک میں امن و امان کی بحالی تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ شامی فضائیہ کا ایک سوخوئی جنگی طیارہ جمعہ کے روز تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کی وجہ سے دمشق کے شمال میں کلامون شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے اس جہاز کے پائلٹ نورس نوری کو پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے کے موقع پر پکڑ لیا اور پھر بعد میں اسے قتل کر دیا۔

ٹیگس