Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان امن مخالف طالبان گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، افغانستان

افغانستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان امن عمل کے مخالف طالبان گروہوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کر رہا ہے۔

صدر افغانستان کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد امن کے مخالف طالبان گرہوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کابل حکومت کے مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا چار فریقی اجلاس کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنگ کے ذریعے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا اس کے لئے طالبان کو مراعات دینا ہوں گی۔

افغان صدر کے نائب ترجمان نے کہا کہ چار فریقی اجلاس کے تحت پاکستان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امن عمل کے مخالف طالبان گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرے گا۔

 

ٹیگس