Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • شام میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے ملک کے جنوب اور مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

شام کی فوج نے ملک کے جنوب اور مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

شام کے ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ دیرالزور کے شہر سویدا کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے- اس حملے میں دہشت گردوں کے متعدد سرغنے بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سویدا کے شمال مشرق میں داعش کے ایک اہم ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا- سویدا کے مشرق میں بھی شامی فوج نے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا- اس حملے میں بھی داعش کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور خاصی تعداد میں تکفیری عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے-

شام کی فضائیہ نے بھی جنوبی صوبے درعا میں جبہۃ النصرہ کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا- اس کارروائی میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگس