Sep ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • اسپین نے بھی اٹلی کی طرح صمود فلوٹیلا کی مدد کے لیے بھیجا جہاز

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بھی اٹلی کی طرح، صمود فلوٹیلا کی مدد کے لیے ایک جہاز بھیجے گا-

سحرنیوز/دنیا:  اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسٹو نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جب صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اطلاع دی کہ یونان کے ساحل پر ڈرون کے ذریعے ان کی کئی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تو ان کے ملک نے صمود فلوٹیلا کی مدد کے لیے ایک نیوی فریگیٹ بھیج دیا ہے-
اٹلی کی وزارت دفاع کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صمود فلوٹیلا پر سوار اٹلی کے باشندوں کی مدد کو یقینی بنانے کے لیے، میں نے وزیر اعظم سے بات کی اور کثیرالجہتی نیوی فریگیٹ فاسان کی فوری مداخلت کی اجازت دی، جو جزیرہ کریٹ کے شمال میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے حصے کے طور پر کام کر رہا تھا-

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچز

اسی سلسلے میں اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اٹلی کے شہریوں، اراکین پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے تحفظ کی ضمانت دے کہ جو صمود فلوٹیلا میں فلسطین کے حامی کارکنوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ متعدد بحری جہازوں اور کشتیوں پر مشتمل صمود کا قافلہ اکتیس اگست کو اسپین کی بندرگاہ بارسلونا سے روانہ ہوا تھا اور یکم ستمبر کو اٹلی کی بندرگاہ جنوا سے ایک اور قافلہ اس میں شامل ہوا۔ سات ستمبر کو اسپین اور اٹلی کے بحری جہاز تیونس کے ساحل میں داخل ہوئے اور پھر غزہ کی طرف روانہ ہوئے تاکہ انسانی بنیادوں پر محاصرہ توڑنے کے لیے راستہ ہموار کریں۔

اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو

غزہ تقریباً اٹھارہ سال سے اسرائیلی محاصرے میں ہے اور جاری جنگ کے نتیجے میں غزہ کے کل چوبیس لاکھ باشندوں میں سے تقریباً پندرہ لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس