ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے والے موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں: صدر ایران
Sep ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے والوں کو موجودہ صورتحال کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: بدھ کی شام اقوام متحدہ میں یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کے ساتھ ملاقات میں صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت قدمی سے کہا ہے اور کرتا رہے گا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو واضح کرنے اور اس حوالے سے افواہوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
صدر نے واضح کیا کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی اور جے سی پی او اے سے دستبرداری اختیار کی وہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔